سیالکوٹ : ٹرانسپورٹ کمپنی بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ، تین افراد زخمی

پیر 16 جنوری 2017 19:23

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پسرور روڈ پر قائم پنجاب کالج کے پاس سیالکوٹ ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں40سالہ عابدہ بی بی ،15سالہ سلمان اور5سالہ لقمان زخمی ہو گئے۔جنہیں ریسکیو 1122پسرو ر کی ایمبولیس میں موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

دیگر حادثات میں وزیرآباد روڈ زیرو پوائنٹ کے پاس موٹر سائیکل پیدل سڑک پار کرنے والے سے ٹکرانے سی19سالہ علی حسن اور19سالہ علی رضا،ملکے کلاں کے پاس ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نیچے آکر 22سالہ عثمان،ڈیفنس روڈ شہاب پورہ چوک کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی23سالہ حسیب ،16سالہ سائرہ اور55سالہ جمیلہ بی بی ،صدر بھیڈ پلی کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر19سالہ عمر،ڈیفنس روڈ موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں18سالہ محمد منیب،پسرور روڈ کھوئی سٹاپ کے پاس دوموٹر سائیکلوں کے تصادم میں37سالہ محمد فاروق اور24سالہ مقبول،ہیڈمرالہ پل پر موٹر سائیکل سے گر کر10سالہ وسیم شدیدزخمی ہو گئے۔

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ شدیدزخمیوں ریسکیو1122کی ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں