ْسیالکوٹ،پسرور نارووال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،2 مسافر جاں بحق ، درجنوں زخمی

پیر 16 جنوری 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پسرور نارووال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری بس الٹ گئی ۔ دو مسافر جاں بحق ، درجنوں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پسرورنارووال روڈ پر گزشتہ روز تیز رفتار مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

مسافر بس میں سوارموضع ساہیاں والی کا رہائشی 35سالہ محمد عارف اور فقیرانوالی کا رہائشی9سالہ حمزہ زخموں کی تاب نہ رکھتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد مسافر یونس ، کاشف ، نورین بی بی ، سلامت ، شوکت ، یونس بھٹی ، فرحان ، نیاز اور دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں