پسرور نارووال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق ، درجنوں زخمی

پیر 16 جنوری 2017 22:06

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پسرور نارووال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے دو مسافر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پسرورنارووال روڈ پر گزشتہ روز مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

بس میں سوارموضع ساہیاں والی کا رہائشی 35سالہ محمد عارف اور فقیرانوالی کا رہائشی9سالہ حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر مسافروں جن میںیونس ، کاشف ، نورین بی بی ، سلامت ، شوکت ، یونس بھٹی ، فرحان ، نیاز اور دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں