سیالکوٹ،وکیشنل ٹریننگ کے زہر اہتمام1122کی طرف سے بیسک لائف سپورٹ کی تربیت کلاسوں کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 21:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے سیفٹی آفیسر کورس کی40 شرکاء کو ریسکیو1122سیالکوٹ کی طرف سے سات روزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کی عملی تربیت کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں روزانہ صبح۹ سے ساڑھے بارہ بجے تک ریسکیوسینٹرل اسٹیشن پر کلاس منعقد کی جا رہی ہے۔جس میں طلباء کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد ،شوکت علی ساجد SI،محمد وسیمSI،اور محمد جمیل جنجوعہ ڈسٹرکٹ ریسکیووارڈن تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل مشقیں کروارہے ہیں۔آج کلاس کے تیسرے روز طلباء کو مصنوعی طریقے سے سانس دینے اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی عملی مشق کروائی گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں