سیالکوٹ،مختلف حادثات میں 12افراد زخمی

منگل 17 جنوری 2017 21:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سیالکوٹ میں مختلف حادثات میں 12افراد زخمی ہو گئے ۔ جموں روڈ تالاب شیخ مولا کے پاس چنگ چی رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے گر کر30سالہ عمران،پاکستان چوک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں55سالہ منظور حسین،ڈسکہ روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر24سالہ سہیل،ڈسکہ روڈ بٹر گائوں کے پاس موٹر سائیکل کھیت میں گر نے سی5سالہ محمد حسین،پسرور روڈ گنہ خورد رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں31سالہ سجاد،سمبڑیال نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی36سالہ شعیب(ولد محمد بوٹا سکنہ تاجوکے چیمہ)،چوک عالہ اقبال نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا11سالہ ہانی،ڈالووالی روڈ کاکے والی پلی کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں21سالہ شمس،بھاگووال روڈ گوپال پور سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں18سالہ مبشر علی،پسرور روڈ چمڑنگ منڈی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں30سالہ علی اور40سالہ نواز،ہرڑ سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر75سالہ منظوراں بی بی زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ شدیدزخمیوں کوریسکیو1122کی ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں