دریائے چناب میں پانی کی آمد 5135کیوسک رہ گئی، مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند

بدھ 18 جنوری 2017 21:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) دریائے چناب میں پانی کی آمد 5135کیوسک رہ گئی، نہر مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور شیخو پورہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر بوئے گئی گندم کی فصل کو شدید نقصان کا امکان،تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی شدید قلت کا ماہ جنوری میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

اور گزشتہ سالوں کی نسبت پانی کی سطح 15ہزار کیوسک سے کم ہو کر بدھ کے روز 5135کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ 15اکتوبر سے بند نہر مرالہ راوی لنک کے بعد نہر اپر چناب کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے باعث سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور شیخو پورہ کے علاقوں میں کاشت کی گئی گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اورلاکھوں کاشتکاروں کو گندم کی فصل کو بچانے کیلئے مہنگے ذرائع سے حاصل کیا گیا پانی فراہم کرنا پڑئیگا جس سے انہیں فی ایکٹر 10ہزار کے قریب نقصان ہوگا۔

بدھ کے روز محکمہ انہار سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 4205کیوسک ،دریائے جموں توی میں 528کیوسک اور دریائے مناور توی میں 403کیوسک پانی کی آمد جاری ہے۔ جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے 5135کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں