حکومت تاجروں کو دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے،چوہدری محمد اکرام

بدھ 18 جنوری 2017 22:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں اول دستے کر کردار ادا کر رہے ہیں،حکومت تاجروں کو دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے اور تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے انجمن تاجراں ایبٹ روڈ کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ ، سینئر صحافی میاں محمد اشفاق ، انجمن تاجراں سیالکوٹ کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر ، جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ،نومنتخب صدر انجمن تاجراں ایبٹ روڈ اور نو منتخب جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں ایبٹ روڈ و سینئر صحافی عثمان اقبال خان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ چوہدری محمد اکرام نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔ ایبٹ روڈ کے تاجروں کو سہولیات فراہم کر کے تاریخ رقم کر دیں گے ۔ بعدازاں نو منتخب تاجر برادری نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں