عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں،چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ

بدھ 18 جنوری 2017 22:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)وائس چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں ۔ ضلع کونسل کا انتخاب جیتنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ ہمارے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ سرکاری افسران اور اہلکار عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور عوام کو درپیش مسائل میں کوئی کوتاہی برتی نہ جائے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کو سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو ترقی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں نمایاں سطح پر لایا جائے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس ، بزرگ سیاستدان صوفی محمد اسحاق، چوہدری شہباز بھلی ، سنی سرور ، سرفراز بٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں