اشیائے خورد نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل

بدھ 18 جنوری 2017 23:14

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اشیائے خورد نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے گا ۔ضلع سیالکوٹ بھرمیںگراں فروشوں، ملاوٹ کنندگان اور غیر معیاری اشیائے خورد نوش کے کاروبار میں ملوث افراد کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ ، سیکرٹری ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صارفین کونسل رانا عبدالطیف، صدر انجمن صارفین خواجہ طارق کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور ان کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق 20کلوگرام وزنی آٹے کی تھیلا720روپے ، گھی 132روپے فی کلو گرام، چاول 85روپے فی کلو گرام، دال چنا باریک 140روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی 150روپے فی کلو گرام، مسور 115روپے فی کلو گرام، دال مسور باریک 140روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی 215روپے فی کلو گرام، دال مونگ 140روپے فی کلو گرام، سفید چنا لوکل150، سفید چنا موٹا 165روپے فی کلو گرام، سرخ مرچ230روپے فی کلو گرام، کال چنا 150روپے فی کلو گرام، بیسن 142روپے فی کلو گرام،چینی 64روپے فی کلو گرام، دودھ70روپے فی کلو گرام، دہی 75روپے فی کلو گرام،بڑا گوشت 290روپے فی کلو گرام،چھوٹا گوشت 600روپے فی کلو گرام جبکہ100گرام وزنی تندوری روٹی کی قیمت 6روپے مقرر کی گئی۔

یاد رہے ڈی سی سیالکوٹ نے اشیائے خورد نوش کی تعین کردہ نئی قیمتوں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر میں سرکاری ریٹ لسٹ پر دکاندار اشیائے خورد نوش دینے سے گریزاں ہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی ایسے دکانداروںکے خلاف کاروائی سے اجتناب کرتی ہی جبکہ گزشتہ تین سال سے دیسی روٹی کی قیمت چھ روپے مقرر کر رکھی ہے مگر تا دم تحریر روٹی آٹھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے کو ئی پر سان حال نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں