پارلیمنٹ لا جز میں شرا ب کی بو تلیں اور رقاصا ئیں لا ئی جا تی ہیں، جمشید دستی

پانا مہ کیس میں سپر یم کو رٹ آف پا کستان کی طرف سے کسی اچھے فیصلے کی امید نہیں عوام کا پیسہ لو ٹ کر ملک سے با ہر بھیجنے والوں کا احتسا ب ضروری ہے ورنہ یہ وطن عزیز کو دیمک کی طر ح چاٹ جا ئیں گے ، پریس کانفرنس

جمعرات 19 جنوری 2017 20:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیئر مین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پانا مہ کیس میں سپر یم کو رٹ آف پا کستان کی طرف سے کسی اچھے فیصلے کی امید نہیں ہے۔ اگر حکومت کے خلاف فیصلہ آیا تو کو ئی بھی کر پٹ سیا ستدان نہیں بچ سکے گا ۔عوام کا پیسہ لو ٹ کر ملک سے با ہر بھیجنے والوں کا احتسا ب ضروری ہے ورنہ یہ وطن عزیز کو دیمک کی طر ح چاٹ جا ئیں گے۔

پارلیمنٹ لا جز میں شرا ب کی بو تلیں اور رقاصا ئیں لا ئی جا تی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رکن قو می اسمبلی و چیئر مین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے سیالکوٹ پریس کلب میں پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ضلعی آرگنا ئزرپاکستان عوامی راج پارٹی طلحہ بر کی ،نثار احمد ،محمد خان مروت چیئر مین پریس کلب انور حسین با جو ہ سیکرٹر ی جنر ل محمد رشید چوہدری بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

جمشید احمد دستی نے کہا کہ میر ی پارٹی کی بنیاد رکھنے کا مقصد غریب کی آواز کو بلند کر نا مقصود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا سسٹم متعارف کروائیں گے کہ مزدور اور وزیر اعظم کی تنخوا ہ برا بر ہو ،پاکستان کے ہر فرد کو بر ابر کے حقوق ملیں ،پاکستان میں آئین کی با ت کر نے والے خو د آئین تو ڑتے ہیں ان میں سیا ستدان سر فہر ست ہیں ۔جمشید احمد دستی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لا جز میں شرا ب کی بو تلیں اور رقاصا ئیں لا ئی جا تی ہیں جس کی اطلا ع قا نو ن نا فذ کر نے والے اور حسا س اداروں کو بھی معلو م ہیں مگر وہ ان کے خلاف کا رروائی کر نے سے گریزاں ہیں ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خا ن ان تما م حا لا ت سے آگا ہ ہیں مگر وہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر تے انہیں معلو م ہیں سب سے زیا دہ تعداد ن لیگ اراکین قو می اسمبلی اور سینیٹرز کی ہے۔ جب عوام کے منتخب نما ئندے ایسی گھنا ئو نی اور گھٹیا حر کت کرینگے تو بھر اسلام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔مجرے چرس ،اور شرب نو شی خطر نا ک حد تک بڑھ چکی ہے میر ے شو ر مچا نے کے بعد عملہ تبدیل کر دیا گیا اور وہاں کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں ،پارلیمنٹرین اور سینٹ کے اراکین کے ڈوپ ٹیسٹ ہو نے چاہیں اس سے پاکستانی عوام کو معلوم ہو جا ئیں گا کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک اور متقی اور پر ہیز گاری کا حلف اٹھا نے والے کتنے اچھے مسلما ن ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں ، جر نیلوں اور جج صاحبان کے ڈوپ ٹیسٹ کیساتھ ساتھ ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لئے جا ئیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حلا ل کی کما ئی حرام کا مو ں میں لٹا نے والوں کو روز قیا مت حسا ب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں