وزیراعلیٰ کا ویژن : عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچائینگے ، ڈاکٹر آصف طفیل

جمعرات 19 جنوری 2017 20:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تحصیل ہیلتھ کونسلز کو فعال بنایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں قائم ہیلتھ کونسلوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کو صحت سہولتوں کے علاوہ ان کو ایمرجنسی میں تمام ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیںاور اس سلسلہ میں تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

یہ بات انہوں نے تحصیل ہیلتھ کونسلوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، اے ڈی سی فنانس سیالکوٹ توقیر کاظمی، اے سی سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ، اے سی پسرو ظہیر لیاقت، سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ کے علاوہ ڈی ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ہیلتھ کونسلوں کے سربراہان اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان سے قریبی رابطہ رکھیں اور ہسپتالوں میں سٹاف کی 100فیصد ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میںدوائیوں کا مناسب ذخیرہ رکھا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے ضلع سیالکوٹ میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے تین روز کے دوران 6لاکھ26ہزار997بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ کسی وجہ سے گھروں میں نہ ملنے والے 38ہزار 136بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں کور کرلیا جائے گا۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو تلقین کی جبکہ ضلع سیالکوٹ میں بسنے والے 5سال سے کم عمرتمام بچے پولیو کو قطر ے پلانے تک مہم جاری رہے گی اور بالخصوص ریکارڈ بچوں کو ہر صورت کور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں