آمریت دور میں جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ،ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ

عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی جائیگی اور وہ لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:14

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) مشرف کے سابقہ دور آمریت میں جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان میںجمہوریت ہی استحکام اور ترقی کی علامت ہے جس کا تسلسل برقرار رکھا جائیگا۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے موضع لدھڑ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان گھمن کی والدہ کے نماز جنازہ کے بعد جمع ہونے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی جائیگی اور وہ لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر ملکی ترقی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)ریکارڈ کامیابی حاصل کریگی۔ وطن عزیز میں جاری ترقی وخوشحالی کا عمل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ حکمت عملی اور عوام دوست پالیسیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کا معاشی و اقتصادی نظام اقوام عالم کے ہم رقاب ہوچکاہے اور مملکت خداداد پاکستان تیز رفتاری سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں