سیالکوٹ،ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 22سالہ نوجوان جاں بحق

اتوار 22 جنوری 2017 19:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 22سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کے علاقہ پسرور روڈ گنہ جنگل کے قریب موٹر سائیکل نمبریSTP 2759 اور ویگن نمبریLPT4696کے مابین تصادم کے نتیجہ میں22سالہ نوجوان روکس مسیح موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے نوجوان کی نعش کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں