سیالکوٹ، عوام کو صحت اور تعلیم کی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محمد منشا ء اللہ بٹ

ہیلتھ اور ایجوکیشن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، صوبائی وزیرکیمو نٹی ڈویلپمنٹ

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر بلد یا ت اینڈ کیمو نٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشا ء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ان کی کوششیں رنگ لارہی ہیں بالخصوص ہیلتھ اور ایجوکیشن کے سیکٹرز میں ان کی ریفارمز کے ثمرات عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز دیہاتوں میں قائم بنیادی مراکز صحت میںعوام الناس کو صحت کی معیار سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کے بعد فری ایمبولینس سروس کا اجراء دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بنیادی مراکز صحت کیلئے 8ایمبولینس گاڑیوں کی محکمہ صحت سیالکوٹ کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رکن صو بائی اسمبلی چو ہدری محمد ا کرام ،اے سی سیالکوٹ تو قیر الیا س چیمہ ،ڈی ایچ او محفو ظ الر حمان ، پر وگرام ڈائر یکٹر ڈاکٹر ابجد علی طور ،ڈسٹر کٹ کو آرڈنیٹر ایل آر ایم سی ایچ ڈاکٹر اسلم چو ہدری ،ڈاکٹر شہزاد اقبال ،ڈاکٹر احمد ناصر، ریاض حسین، چوہدری سیف اللہ اور شیخ ناصر بھی مو جو د تھے ۔صو با ئی وزیر بلد یات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں ملک تیزی سے ترقی اور خو شحالی کی منازل طے کررہا ہے ۔ محمد منشا ء اللہ بٹ نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے بعد عوام الناس کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک عام پاکستانی کی حالت زار بدلنے کا منصوبہ ثابت ہوگا اور یہ حقیقی معنوں میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی،خو شحالی اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں