یوتھ عمران خان اورپی ٹی آئی کی اصل طاقت ہے،چوہدری عمر احسان گھمن

پیر 23 جنوری 2017 20:55

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) راہنما تحریک انصاف ووائس چیئرمین یونین کونسل الیوالی چوہدری عمر احسان گھمن نے کہا ہے کہ یوتھ پی ٹی آئی کا جنون ہے اور یہی یوتھ عمران خان اورپی ٹی آئی کی اصل طاقت بھی ہے کپتان کواپنے ملک کے نوجوانوں سے بڑی امید یں وابستہ ہیں حقیقت میں یوتھ ہی پی ٹی آئی کا ہراول دستہ جنون ہے ہمیں نوجوانوں پر بڑا مان ہے کسی بھی سیاستی جماعت کی حقیقی طاقت نوجوان ہوتے اور پاکستان کی یوتھ تو عمران خان اوران کے ویژن نئے پاکستان کی دلدادہ ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے سسٹم کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جو عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کررہا کپتان کے نئے پاکستان کے ویژن کے پیچھے فرسودہ نظام کی خرابیاں ہیں وہ اداروں کو مضبوط کر کے نیا پاکستان بنانے کی سوچ رکھتے ہیں پارٹی کے نوجوان گھر گھر عمران خان کے نئے پاکستان کا پیغام پہنچائیں قوم کو آنے والے وقت میں کپتان کا اپنے اورملک کی بہتری کے لیے بھر پور ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کر کے ہی دراصل حقیقی تبدیلی آئے گی اس لیے عمران خان نے اپنے ایجنڈے اورویژن کونئے پاکستان کا نام دیا ہے کپتان سے پہلے کسی لیڈر کی ایسی سوچ نہ تھی سب مک مکا کی سیاست کررہے تھے عمران خان نئے پاکستان کی سوچ لے کر سیاست کررہے ہیں ’’اسٹیٹس کو‘‘نئے پاکستان کے نام سے الرجک ہے لیکن ملک وقوم کا مفاد نئے پاکستان کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے میں ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں