وزیر اعظم کے خاندان سمیت کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کی رکنیت اسمبلی ختم کی جا ئے،فواد چوہدری

چیئر مین نیب کو فوری بر طرف کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلا یا جا ئے اسحق ڈار منی لانڈرنگ کا عتراف کر چکے ، حدیبیہ پپپر مل کا کیس دوبارہ کھول کر ذمہ داران کو جیل کی سلا خوں میں پھینکا جا ئے پانامہ کیس کا فیصلہ قریب آچکا ہے وزیر اعظم نا اہل ہونگے،احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہوا ہے اس کے حواری بھی اس کی زد میں آئیں گے افواج پاکستان کے خلاف بیا ن دینے والوں کو وزیر دفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، پریس کا نفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) تر جما ن پاکستان تحریک انصاف وسیکرٹری اطلاعات محمد فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان سمیت کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کی رکنیت اسمبلی ختم کی جا ئے جبکہ نیب چیئر مین کو فوری بر طرف کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلا یا جا ئے،اسحق ڈار منی لانڈرنگ کا عتراف کر چکے ہیں جبکہ حدیبیہ پپپر مل کا کیس دوبارہ کھول کر ذمہ داران کو جیل کی سلا خوں میں پھینکا جا ئے۔

پانامہ کیس کا فیصلہ قریب آچکا ہے وزیر اعظم نا اہل ہونگے،احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہوا ہے اس کے حواری بھی اس کی زد میں آئیں گے۔افواج پاکستان کے خلاف بیا ن دینے والوں کو وزیر دفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی،ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عثما ن ڈار،سابق وزیر دفاع علی اسجد ملہی،مرکزی رہنما عمر ڈار،صاحبز ادہ حامد رضا ،سابق ایم پی اے طا ہر محمود ہندلی،مرزا دلا ور بیگ کے ہمراہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 93سے 96میں گیارہ سو کڑوڑ پاکستان سے باہر گیا او رپھر پاکستان لا یا گیا جس کا ٹیکس ادانہ کیا گیا اربوں روپے کی کرپشن کے باوجود وزیر اعظم ابھی بھی کر سی پر اجما ن ہیں ۔کر پشن نے امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر کر دیا ہے پنجا ب میں بڑے پیما نے پر کرپشن کی جا رہی ہے وزیر آباد کا کارڈیالوجی سنٹر عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا مگر اسے ابھی تک فعال نہیں کیا جا سکا کیونکہ اس میں حکمران خاندان کو کر پشن کرنے کا موقع نہ ملا ہے،انہوں نے کہا کہ جس طر ح ن لیگ الیکشن میں دھاندلی کی ماسٹر ما ئنڈ ہے اسی طر ح انہوں نے خواجہ آصف ،اسحاق ڈار کی بدولت ما لیا تی کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان اپنی جیبیں بڑھنے اور لاشوں پر سیاست کرنے میں مصروف ہے جس سے عام آدمی بھیک مانگنے پر مجبو ہو چکا ہے ہمیں اقتصادی طور پر محتا ج کردیا گیا ہے ،عوام کا اعتماد مو جو دہ حکمرانوں سے اٹھ چکا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ سیالکوٹ کے لو گ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں ،ائر پورٹ ،ڈارئی پورٹ جیسے بڑے منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ حکومت اس کے با جودہ ان سے سینہ زوری سے ٹیکس وصول کر تی ہے ۔

نیکٹاکے پاس وسائل نہیں اس لئے سہیون شریف اور لا ہور بم دھما کوں جیسے سانحات رونما ہو ئے ہیں جبکہ پچھلے سات سالوں میں وزیر اعظم کے خاندان پر پاکستانی عوام کا 7.3ارب روپیہ خر چ کر دیا گیا ،جا تی امراء کی دیوار کی تعمیر 28کڑور میں مکمل ہو ئی اگر یہ پیسہ نیکٹا کو دیا جا تا تو اس نہ صرف شریف خاندان بلکہ عوام بھی بم دھماکوں سے محفوظ ہو سکتی،عمران خان کی قیادت میں پہلی بار اس ملک کے وزیراعظم کا احتساب ہو رہا ہے اور یہ کریڈٹ پاکستان تحریک انصا ف کو جاتا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں