اسلام امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘ہمیں ہمیشہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ہمیں اپنی عاقبت سنوارنی چاہئے مذہب اسلام نے امن کو درس دیاہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سجاول وسیم کی بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 21:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سجاول وسیم نے کہا ہے کہ اسلام امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ہمیں ہمیشہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ہمیں اپنی عاقبت سنوارنی چاہئے مذہب اسلام نے امن کو درس دیاہے ۔ملک میں خودکش حملہ کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو بموں نے نہیں مارتا ۔

(جاری ہے)

ہمیں خوف خدا کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے اصول متعین کرنا چاہئے سجاول وسیم کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی مملکت میں اقلیتوں کیلئے بھی حقوق وضع کئے گئے ہیں ان کے ساتھ سختی نہ کرنے کا حکم دیا گیاہے مگر درندہ صفت دہشت گردی جنت کی خاطر مسلمانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں وہ دین کی خدمت نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو کہ مملکت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں