نواز شریف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہے ‘پاکستانی عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دے کر پاکستان کو اعلی مقام دلائیں گے ‘جلد ہی پاکستانیوں کو انصاف ملنے والا ہے ‘کرپٹ مافیا کو سزا ملے گی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کا یوتھ ونگ کے جلسے سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 21:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہے ‘پاکستانی عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دے کر پاکستان کو اعلی مقام دلائیں گے ‘جلد ہی پاکستانیوں کو انصاف ملنے والا ہے ‘کرپٹ مافیا کو سزا ملے گی ۔ وہ ہفتہ کو یہاں یوتھ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عمر ڈار نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہے اور پاکستانی عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دے کر پاکستان کو اعلی مقام دلائیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی پاکستانیوں کو انصاف ملنے والا ہے اور کرپٹ مافیا کو سزا ملے گی یوتھ کنونشن سے سابق وفاقی وزیر علی اسجد ملہی ،پنجاب یوتھ کے صدر وقاص افتخار بٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن ڈسکہ طاہر رئو ف احمدایڈووکیٹ ،خواتین ونگ کی رہنما ثروت ڈار ایڈووکیٹ،سابق صدور بار صغیر احمد کاہلوں ،لطیف غنی اور تحریک کے مقامی رہنما چوہدری ذکاء اللہ کھار ،میاں رفیق احمد اور چوہدری عنصر علی سابق کونسلر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میںکرپشن نہیں ہو گی عمران خان پر تنقید کر نے والے اپنے گریبان میں جھانکیں انہیں اپنا ماضی یاد آجائے گا نواز شریف قرض پر قرض لے کر پاکستانی بچوں کو گروی رکھ رہے ہیںکنونشن میں رانا محمد شبیر صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،ممتاز صحافی امجد ساگر ،محمد ندیم بھٹی،محمد عثمان مغل کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی کنونشن میں گلی گلی میں شور ہء نواز شریف چور ہے کے نعرے لگتے رہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں