الٹی آنتیں گلے پڑگئی،افغان صدرنے ڈالروں کے تھیلے لینے کی تصدیق کردی

منگل 30 اپریل 2013 14:04

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30اپریل 2013ء ) افغان صدر حامد کرزئی نے سی آئی اے سے ڈالروں سے بھرے تھیلے لینے کی تصدیق کر دی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ افغان سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ دس سال میں سی آئی اے سے رقم وصول کی تھی۔

(جاری ہے)

افغان صدرنے کہاہے کہ رقم بڑی نہیں تھی۔ جو ماہانہ بنیادوں پر ملتی رہی۔افغان صدر نے کہا ہے کہ سی آئی اے سے ملنے والے ڈالرز کے تھیلے ویسی ہی امدادی رقم تھی۔ جیسی ایران کی جانب سے ملنے والی رقم تھی۔ انہوں نے کہا کہ رقم خفیہ سفارتی دوروں اور دیگر غیرملکی مفادات پر آنے والے اخراجات پر خرچ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں