سبی‘موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ‘گیس پریشر میں کمی بجلی غائب شہر کا مختلف علاقوں سے رابطہ

منقطع کھیتو ں میں تیار سرسوں کی تیار فصل مکمل تباہ ‘کچے مکانات کو جزوی نقصان نالے دریائوں کا منظر پیش کرنے لگے

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) سبی میں موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی شدت میں اضافہ گیس پریشر میں کمی بجلی غائب شہر کا مختلف علاقوں سے رابطہ منقطع کھیتو ں میں تیار سرسوں کی تیار فصل مکمل تباہ کچے مکانات کو جزوی نقصان نالے دریائوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ سڑکیں اور گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں تفصیلات کیمطابق تین سال سے زائد خشکابے کا شکار رہنے والے بلوچستان کے علاقے باران رحمت سے مالا مال ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا کئی علاقے زیر آب آگئے ٹائون کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث نالیاں اور نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس کے باعث آمدورفت بری طرح متاثر ہوگئی گزشتہ رات سے جاری رہنے والی بارش کے باعث سبی کے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے دیہات کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا سبی میں بارش کی رم جھم کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو وہیں فضائی آلودگی بھی ماند پڑ گئی اگرچہ موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم سرد تر کردیا مگر سردی کے باوجود لوگو ں نے موسم کو خوب انجوائے کیا اور سوپ یخنی، ابلے انڈوں ،مچھلی اور کافی سے انجوائے کیا واضح رہے کہ دوزان کے قریب قومی شاہراہ پر برساتی پانی آنے سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا جبکہ سبی سمیت دیگر علاقوں میں کوئٹہ کے اخبارات کی ترسیل نہ ہوسکی جس سے قارئین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہلکی اور تیز بارش سے جہاں لوگوں نے لطف اندوز ہوئے وہیں گیس اور بجلی کی بندش ہونے کے باعث مرد خواتین بچے بوڑھے ٹھٹرتے رہے اور خواتین کو گھروں میں کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں