صوبائی حکومت نے فارماسسٹس ایسوسی ایشن مطالبات تسلیم کیے ہیں،فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان

منگل 17 جنوری 2017 20:31

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ضلع سبی کے سینئر فارماسسٹ عبدالرشید ،شبیر احمد، محمد صدیق ، عدیل احمد ، نے اپنے مشترکہ بیا ن میں پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبات تسلیم کیے ہیں جس پر صوبائی کابینہ کے تمام عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی محنت رنگ لے آئی اور حکومت بلوچستان نے فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبات تسلیم کرلیے انہوں نے کہا کہ اس تمام کا سہرا صوبائی کابینہ کے سر جاتا ہے کہ جنہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے حق کیلئے اپنے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھی جس پر صوبائی حکومت نے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبات منظور کرلیے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے شکر گزار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں