سبی،شہر میں چوری،ڈکیتی ،منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،سردار محمد حسن موسیٰ خیل

پولیس جرائم کی روک تھا م میں دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،ایس ایس پی

منگل 17 جنوری 2017 20:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سبی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی سے کام لے رہی ہے شہر میں چوری،ڈکیتی ،منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سبی شہر کو جرائم پیشہ افراد اورمنشیات سے پاک کرنے کے لئے سبی پولیس مکمل طور پر عزم ہے ،سبی پولیس جرائم کی روک تھا م میں دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی اوفلائیٹ لیفٹنینٹ عطاء الرحمان ترین، سی آئی اے انچارج میر بلک شیر مری،سی ٹی ڈی کے انچارج میر علی اکبر مگسی،ایس ایچ او سٹی محمد فہیم فیروزئی، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد شریف، سب انسپکٹر عبدالحفیظ رند سمیت دیگر موجود تھے ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ سبی پولیس شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے ،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کوسبی پولیس احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے انہوںنے کہا کہ سبی شہر کو چوری ،ڈکیتی اور منشیات سمیت دیگر جرائم سے پاک کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ سی آئی اے پولیس اور سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیںگزشتہ شب سی آئی اے پولیس کے انچارج میر بلک شیر مری نے اپنے نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیا انہوںنے کہا کہ سبی پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کسی قسم کا رعایت نہیں برتائے گا انہوںنے کہا کہ سبی پولیس ،سی آئی اے اپنے اپنے علاقوںمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ رواں ماہ میں سی آئی اے پولیس سبی نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا سی آئی اے انچارج اور عملہ کو تعریفی اسناد دیے جائینگے جبکہ سٹی پولیس اور صدر پولیس اپنے علاقوں میں کاروائی کے دوران درجنوں اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ سٹی پولیس نے چوری کے مقدمے میں تین افرادکو گرفتار کر لیا انہوںنے کہا کہ ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس کو خاطرخواہ کامیابی ملی ہے عنقریب ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا اس سلسلے میںانکوائری ٹیم تفتیش کے آخری مرحلے میںہے انہوںنے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے بھی مختلف کاروائیوںمیں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں