پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،اس کے قائدین نے عوام کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی، سبی پیپلز پارٹی کے غیور جیالوں کا شہر ہے

پیپلز پارٹی کے مرکزی و اپوزیشن لیڈ رسید خورشید شاہ کاظہرانے کی تقریب میں اظہار خیال

منگل 17 جنوری 2017 20:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و اپوزیشن لیڈ رسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی سبی پیپلز پارٹی کے غیور جیالوں کا شہر ہے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث آنے والے انتخابات میں بلوچستان میں حکومت بنائیں گے ۔

وہ منگل کو ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کی جانب سے سرکٹ ہائوس سبی میں د یئے گئے ظہرانے میں بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیر میر چنگیزخان جمالی، سابق صوبائی میر صاد ق عمرانی ،صوبائی صدر پیپلز پارٹی حاجی علی مدد جتک ، اقبال شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری سردار سربلند خان ،سیکریٹری انفارمیشن اشرف کاکڑ ،صوبائی نائب صدر ثناء اللہ ،نامزد ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی، جنر ل سیکریٹری عبدالمالک جتک، سید اصغر شاہ، ملک صادق دہپال،و دیگر صوبائی اور ضلعی رہنمائوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ و ،پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ سبی کو ایک ہمدرد لیڈر ملا جو عوام کے دکھ درد کو بخوبی جانتا ہے بحیثیت ضلعی چیئرمین ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ پارٹی کا پیغام سبی کے کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو فعال و مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک قائم الدین دہپال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی پیپلز پارٹی کا پرانا گڑھ ہے انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے اگر ہمیں آئندہ آنے والے الیکشن میں سبی کے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ سبی میں پیپلز پارٹی کا کھویا ہوا مقام بلند ہواسبی بلوچستان کا دل ہے اور پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے قلع رہا ہے ہم انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کریں گے اور پیپلز پارٹی کو اسی مقام پر لائیں گے کیونکہ سبی کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق مسوط طبقے اور پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو،سردار محمد خان باروزئی مرحوم، جیسے عظیم لیڈروں کی جماعت ہے ہم انشاء اللہ آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو کو یقین دلاتے ہیں کہ سبی سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع سے بھی پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی اور آئندہ وزیراعلیٰ بھی پی پی پی کا ہوگا اور ہم سبی کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سبی میں جو ترقیاتی عمل رکا ہوا ہے وہ نہ صرف بحال ہوگا بلکہ غریب اور مزدور طبقے کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے یہی میرا مشن تھا جسے میں لیکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو کہ غریبوں بے سہارائوں، کسانوں زمینداروں اور متوسط طبقے کے لوگوں کی جماعت ہے جس کے لیڈر نے عوام کو نہ صرف ایک قانون دیا اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹونے جو بنیاد رکھی تھی آج خدا کا شکر ہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی محنت رنگ لائی ہے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بن سکا آ ج ہم باحیثیت قوم دنیا کے سامنے سر فخر سے بلند کرکے ملک دشمن قوتوں کو پاک فوج کی قیاد ت میں للکار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو ملک کو ایٹمی قوت نہ بناتے تو آج ہماراحال بھی انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے بلدیاتی نظام تو دیا لیکن آج ہم خالی ہاتھ عوام کے سامنے موجود ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ہم بلدیاتی نظام کو بہتر بنائیں گے عوام نے ساتھ دیا تو کامیاب ہوکر اسمبلی میں جاکر سبی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں