سبی‘ مدرسے کی دیوار گرنے سے 3معصوم بچے شدید زخمی

بدھ 18 جنوری 2017 23:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) مولانا عبدالرئوف میں قائم مدرسے کی دیوار گرگئی تین معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق جامع مسجد مولانا عبدالرئوف والی میں قائم مدرسے حفاظی دیوار پر پردہ ٹانگتے ہوئے دیوار گرگئی جس کی زد میں آکر مدرسے میں زیر تعلیم تین بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں