لیویز فورس بی ایریا میں امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے بہترین ٹیم ورک کی صورت میںاپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ‘ جدید اسلحہ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں لیویز فورس جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کا جوانوں کو جدید اسلحہ کی تقسیم کے موقع پر خطاب

جمعہ 20 جنوری 2017 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ لیویز فورس بی ایریا میں امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے بہترین ٹیم ورک کی صورت میںاپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جدید اسلحہ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں لیویز فورس جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا بہت جلد کراچی اسلام آباد میں جوانوں کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے ٹریننگ دی جائے گی لیویز آفیسران واہلکار اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر فورس مورال بلند کریں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے لیویز پولیس لائن سبی میں جوانوں کو جدید اسلحہ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل دار سبی نصیر احمد ترین نائب تحصیلدار میر مرتضیٰ رند ،انوسٹی گیشن آفیسر میر فاروق مری، رسالدار میر عارف مری ، تلی لیویز تھانے کے انچار ج میر عبدالمالک بنگلزئی ، محمد علی کے علاوہ لیویز فورس کے آفیسران وجوانوں کی کثیر تعداد ڈسٹرک پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، وائس چیئر مین سید طاہر علی ، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، راجیش کمار عرف گنگا بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ لیویز فورس علاقائی بنیادوں پر بی ایریا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کی بناپر 8سے زائد ایف آئی آر درج کرکے ملزماں کو مختلف مقدمات میں سزا دلانے میں کامیاب ہوئی جبکہ چھ ماہ کے دوران 78اشتہار ی ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں کھڑا کرچکی ہیں محدود وسائل کے باوجود بی ایریا میں قیام امن جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی علاقائی مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہمارا مقصد امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات کا خاتمہ ہے جس میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے مختلف کامیابی کاروائی میں حصہ لینے والے آفیسران واہلکاروں کو سرٹیفییکٹ اور نقد انعامات سے بھی نوازہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ لیویزفورس کے جوانوں اور اہلکاروں کی تربیت کیلئے پاک افواج ایف سی کے بہتر ٹرینرز سے تربیت کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کراچی لاہور اسلام آباد کے ٹریننگ سینٹر میں 25اہلکاروں پر مشتمل گروپ کی صورت میں ضلع بھر کے آفیسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کردیں گے انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج خوشی ہوئی ہیں کہ سبی میں بھی لیویز فورس کے تربیت یافتہ جوان وٓفیسران موجود ہیں جو لیویز فورس کا مورال بلند کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہیں جدید اسلحہ کی فراہمی سے لیویز فورسز کے جوانوں کو حوصلہ بلند ہوچکا ہے امید ہے کہ وہ اپنی خدمات بہتر انداز سے سرانجام دیکر اپنے علاقہ میں جرائم کے خاتمہ میں رول پلے کریں گے تفتیش کے سلسلے میں قانون کے مطابق ملزمان سے تفتیشی مرحل کو سرانجام دیں گے اس موقع پر رسالار لیویز سبی میر عارف مری ، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین نے سبی میں لیویز کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی بعدازاں ڈپٹی کمشنر سبی نے جوانوں میں جدید اسلحہ تقسیم کرتے ہوئے بڑے کھانے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں