والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرورپلائیں،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں والدین اپنے پھول جیسے بچوں کی حفاظت کیلئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو قطرے ضرور پلائیں علماء کرام میڈیا سوسائٹی کے کارکن محکمہ صحت کے عملے سے تعاوں کریں قومی پولیومہم میںکسی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قومی پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا قبل ازین قومی پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی کی زیر صدارت اہم اجلا س ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ، ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سبی ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ ، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ، صاحبزادہ سعد اللہ خان باروزئی سمیت تمام محکموں کے آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ پولیو خطرناک بیماری ہے ۔ بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جائے سبی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آزاد انہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ والد ین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاوں کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہچ بنانے سے بچائیں انہوں نے علماء کرام میڈیا سے بھی امید کی کہ وہ عوام میںپولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں اور پولیو کے خلاف مہم کو جہاد سمجھ کر حصہ لیںتاکہ ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔

پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے چیف سیکرٹری بلوچستان و صوبائی وزیر صحت کی ہدایات پر سبی میںتین روزہ قومی پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس میں ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سبی کی دوتحصیل سبی و لہڑ ی سمیت تحصیل کٹ منڈائی ، سانگان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 23جنوری سے شروع ہوگی جو 26جنوری تک جاری رہے گی جس کیلئے ٹیموں کی تربیت اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہے قومی پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کی43 ہزار8 سو85بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں182ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جبکہ فکسڈاسٹیشن42 ، ٹرنزٹ پوائنٹ8جن میں نیشنل ہائی وئے ٹول پلازہ ، ناڑی بینک ، الہ آباد بس اڈہ، کوئٹہ ، تلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ریلوے اسٹیشن اور ریلو ے ہسپتال36موٹر سائیکل ٹیم اپنی ذمہ داری سرانجام دیں گی قومی پولیو مہم کی مانٹرنگ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 5سپریٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر زشامل ہونگے جبکہ36 موٹر سائیکل ایریا انچارج بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے بتایا کہ سبی میں قومی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب ٹیم ورک کی طرح کام کریں گے اور ہر گھر میں معصوم بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کریں گے اجلاس میں قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے ھوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں