بلدیاتی نظام میں افسران شاہی ، بعض ایم پی اے رکاوٹ ہیں جو نظام کو کمزور کرنے میںمصروف ہیں ،وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفی ترین

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:43

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں افسران شاہی اور بعض ایم پی اے رکاوٹ ہیں جو اس نظام کو کمزور کرنے میںمصروف ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور اتحادی جماعتوںکے درمیان ہم آہنگی ہے ،موجودہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کو بحال کیا ہے اور صوبے میں تاریخی کام کیے ہیں ،بلوچستان حکومت تین ماہ کے دوران پچیس ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کریں گے ،حالیہ برفباری اور بارشوں میں صوبائی حکومت نے امدادی کاروائیاں کیے جو قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سبی میں اپنے دورہ کے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی،چیف آفیسرضلع کونسل سبی میر محمد اسلم لغاری،پشتونخواء املی عوامی پارٹی کے رہنمائوں ملک احمد خان لونی،ملک فقیر محمد مرغزانی اور دیگر موجود تھے انہوںنے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے مسائل صحیح معنوں میںحل نہیں ہورہے ہیںاختیارات کی جنگ کے باعث افسران اور بعد ایم پی ایز بلدیاتی نظام کی راہ میںرکاوٹ ہیں جو اس نظام کوکمزور کرنے میں مصروف ہیں پاکستان کے آئین کی پاسداری عوامی نمائندے کرررہے ہیںلیکن آفسر شاہی نہیں کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اتحادیوں نے یر غمال بنایا ہوا ہے بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اتحادیوںجماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ہے انہوںنے کہاکہ ماضی میں بلوچستان کے حالات خراب تھے اب صوبے میںامن وامان بحال ہے جس کا سہرا موجودہ حکومت کے سر جاتاہے انہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں تاریخی کام کیے تعلیم،صحت ،موصلات ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دی موجودہ صوبائی حکومت اور خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی کے باعث صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے پچیس ہزار آسامیوںکا اعلان کیا ہے جو تین ماہ کے اندر بھرتی کیے جائینگے انہوںنے کہاکہ صوبے میںطویل خشک سالی کے بعد بارشیںاور برفباری ہوئی ہے جس سے خشک سالی کا خاتمے میں مدد ملے گی انہوںنے کہاکہ حالیہ برفباری اور بارشوںکے بعدصوبائی حکومت نے بروقت امدادی کاروائیاں کی ہیں جو قابل تعریف عمل ہے انہوںنے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ صوبے میں جاری میگا پروجیکٹوں کوجلد مکمل کیے جائینگے جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کیلئے مزیدبارہ بڑے اسکیمات شامل کیے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں