کراچی میں نجی ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرہ مین اور لاہور دھماکے میںہونیوالی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سندھ حکومت مقامی صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، ملوث عناصر کوگرفتار کرکے ذخمی ہونیوالوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں

آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدریاور دیگر عہدیداران کا مشترکہ بیان

منگل 14 فروری 2017 19:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری چیئرمین شبیر حسین طوری ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ،سینئروائس چیئرمین اعجاز بٹ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم ، پنجاب کے صدر ملک اظہر اعوان نے اپنے مشترکہ بیان کراچی میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملے کی شدید الفاظوں میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تمیور کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سندھ حکومت مقامی صحافیوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے ذخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیںآل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے تمام ممبران وعہدیداراں شہید تمیور خان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ہم اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہید تمیور کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور پسماندگاں کا صبر وجمیل عطافرمائیںدرین اثناء پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں پولیس اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سے پر انکھ اشکبار ہے ہم سب آپ کے غم ودکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے امن وامان کے قیام شہریوں میڈیا ہاوسز صحافیوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں پے درپے واقعہ میں شہید اور ذخمی ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو معاوضہ کی بروقت ادائیگی علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں