بلوچستان و ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں پولیس افسران، صحافیوں وبے گناہ افراد کی شہادت ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

وزیر اعلیٰ معاون خصوصی میر سیدال خان ناصرکی ایم ایس ایف کے مرکزی میڈیا سیل ممبر میر منیر احمد بگٹی سے گفتگو

منگل 14 فروری 2017 19:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیت میر سیدال خان ناصر نے کہا ہے بلوچستان و ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس آفیسران صحافیوں بے گناہ افراد کی شہادت ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسانحہ لاہور اور بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہادت حاصل کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ایف بلوچستان کے ترجمان مرکزی میڈیا سیل کے ممبر میر منیر احمد بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیامیر سیدال خان ناصر نے کہاکہجو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی سے ترقی خوشحالی کا راستہ روکے گے یہ ان کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے پاک آرمی ایف سی وفاقی وصوبائی حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے جو ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے بڑی کامیاب حاصل کرچکے کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب تک ایک بھی دہشت گردموجودہیں ہماری جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ لااینڈ آرڈ کو چیلنج کرنے والوں کی وجہ سے ہم کبھی کمزور نہیں ہوئے اور نہ ہی کمزور ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی خوشحالی کیلئے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں سانحہ لاہور میں پولیس کے آفیسران کوئٹہ میں بم ڈسپوزل کے جوانوں کی شہادت سے دل خون کے آنسو روتا ہیں ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا میر سیدال خان ناصر نے کہا کہ وزاعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی صلاحیتوں کے باعث ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے اب لوگ بندوق نہیں بلکہ قلم وکتاب سے رشتہ جوڑ کر خوشحال و پرامن بلوچستان کی جانب سفر کررہے ہیں ایک جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ انگیز قیادت دوسری جانب وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسوں اور عملی اقدامات کے باعث عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات حاصل ہورہی ہیں جبکہ قیام امن صحت تعلیم و دیگر شعبوںکو ترقی دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم کسی صورت ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے سانحہ لاہور اور کوئٹہ سمیت کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ پولیس آفیسران جوانوں صحافیوں اور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدوری کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کی شہداء کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں