سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے ،بلوچستان سمیت ملک کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے، گرین پاکستان مہم کے علاوہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ عوام ہمارا ساتھ دیں

مرکزی چیئر مینبلوچستان فورم آف انوائیر مینٹل جزنلسٹس ظاہر خان ناصر کی کمپیوٹر فراہمی کی تقریب میں بات چیت

منگل 14 فروری 2017 19:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) بلوچستان فورم آف انوائیر مینٹل جزنلسٹس کے مرکزی چیئر مین ظاہر خان ناصر نے کہا ہے کہ سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے بلوچستان سمیت ملک کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے گرین پاکستان مہم کے علاوہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی صحافیوں کے ساتھ ساتھ عوام ہمارا ساتھ دیںشجر کاری مہم اور پودوں کی حفاظت کیلئے عوام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں وسائل میں رہ کر مقامی صحافیوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا کمپوٹرز کی فراہمی سے صحافیوں کو جدید چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین خدمت خلق فاوئڈیشن نعمت اللہ ظہیر کی جانب سے انوائیر منٹ ڈے کی مناسبت سے مختلف ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافیوں کو کمپیوٹرز کی فراہمی کے موقع پر سبی کے سینئر صحافی وبلوچستان فورم آف انوائر مینٹل جرنلسٹس سبی ڈویژن کے صدر سید طاہر علی کو کمپیوٹردیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی چیئرمین ظاہر خان ناصر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے درختوں کا تحفظ اور دیکھ بھال بھی ضروری اقدام ہے ملک بھر میں مختلف موقع پر شجر کاری مہم سے فائدہ مند ہونا ضروری ہیں ہمیں چاہیے کہ شجر کاری کے موقع پر لگائے جانے والے پودروں کی حفاظت کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول فراہم ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو تربیت کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا تاکہ ان کے کام میں مزید بہتری آسکے کمپیوٹرز کی فراہمی سے خبروں کی اشاعت اور تسلسل میں بہتری آئے گی خدمت خلق فاوئڈیشن جس طرح عوامی فلاح خدمت سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندگان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے وہ بھی قابل تعریف ہیں ہمیں امید ہے کہ کمپیوٹرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل ومشکلات کیلئے بھی رنمائی کی جائے گی بلوچستان فورم آف انوائیر مینٹل جزنلسٹس خدمت خلق فاوئڈیشن کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں بعدازاں انہوں نے خدمت خلق فاوئڈیشن کی خاجب سے دئیے گئے کمپیوٹر کا تحفہ سبی کے مقامی صحافی سید طاہر علی کو دیا واضح رہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں گزشتہ سال دسمبر 2016میں پروقار تقریب میں بلوچستان کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے صحافیوں کو خدمت خلق فاوئڈیشن کی جانب سے کمپیوٹرز فراہم کئے گئے تھے جس میں مذکورہ صحافی شرکت نہ کرسکا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں