بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں،ماروی میمن

ماہ میں نئے سروے کے ذریعے مزید مستحقین میں کارڈ تقسیم کئے جائیں گے،چیئرمین پرسن کا دورہ سکردو کے دوران گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں،ماروی میمن
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ رقم مستحقین کو پہنچانے کیلئے نیا جدید نظام متعارف کرارہے ہیں ، پروگرام کے تحت مزید مستحقین بھی شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ سکردو اور شگر کے موقع پر علاقہ عمائدین اور مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن کہا کہ پروگرام کے تحت رقم مستحقین تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے متعدد اقدامات زیر غور ہیں جن کو جلد حمی شکل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آنے والے سات مہینوں کے اندر اندر ایک نیا سروے کرارہے ہیں جس کی بدولت مزید مستحقین بھی اس پروگرام میں شامل ہوکر اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ مستحقین کی آسانی کیلئے کریڈٹ کارڈ کی بجائے ایک نیا جدید نظام متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس پر جلد عمل پیرا ہونے کی صورت میں بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحقین کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ان کی کوئی بھی شکایت باقی نہیں رہے گی۔

دریں اثناء چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے سکردو اور شگر میں مستحقین کے گھروں میں جا کر ان کے مسائل معلوم کئے اور ان کے فوری حل کی مکمل یقین دہانی کرائی

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں