بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد میں شفاف طریقے سے نقد امداد تقسیم کی جا رہی ہے ، مستحق افراد میں فنڈز کی تقسیم میں تیسرے فریق کا کردار ختم کرنے کیلئے نیا نظام شروع کیا گیا ہے، سخت گرمی ہو یا منجمد کردینے والی سردیاں ، بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کیلئے پُرعزم ہے ، سخت گرمی ہو یا منجمد کردینے والی سردیاں بی آئی ایس پی کمزور اور غریب افراد کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہے
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی ماروی میمن کا سکردو، شگر اور خپلو میں ادائیگی مراکز اکے دورے کے دوران خطاب پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد سے ملاقات ، درپیش مشکلات بارے پوچھا
ہفتہ 14 جنوری 2017 19:49
(جاری ہے)
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمدناشادسکردو دورے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ تھے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن نے پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد سے انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں بھی پوچھا اور کہا کہ دوبارہ سروے مکمل ہونے کے بعد تمام مستحق خاندانوں کو پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ دوروں کا مقصد ادائیگی کے مراکز کی کارکردگی اور بینکوں کی جانب سے مستحقین کو بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی کا معائنہ ، مستحقین سے ملاقات ، خدمات کی فراہمی اور بی آئی ایس پی کے صارفین کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام کی رائے جاننا تھا۔ بی آئی ایس پی نے حال ہی میں دسمبر کے آخری ہفتے میں سہ ماہی ادائیگیوں کی مد میں25ارب روپے جاری کئے ہیں۔ سکردو، شگر اور خپلو میں ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی ہیں اس لئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مختلف اے ٹی ایمز اور پوائنٹ آف سیل کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن نے بلتستان کے دور دراز علاقوں میں وظائف کی تقسیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مستحقین کی رائے جاننے کیلئے ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے مستحقین کو بتایا کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں بی آئی ایس پی کے ہاٹ لائن نمبر 080026477پر رابطہ کرسکتی ہیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شگر میں بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین زبیدہ، فاطمہ، خدیجہ اور آمنہ بی بی کے گھروں کا بھی دورہ کیا۔ فاطمہ بی بی سے وانا میں انکے بیٹے کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ریاست ملک کیلئے اس عظیم قربانی پر فاطمہ بی بی کی احسان مند ہے۔ بعد ازں، انہوں نے خپلو میں بھی مستحق گھرانوں کا دورہ کیا اور بی آئی ایس پی کے حوالے سے انکی رائے جانی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مقامی معززین کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے معززین علاقہ کو نئے غربت سروے کیلئے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)اپڈیٹ کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں چار اضلاع میں سروے جاری ہے جہاں مستحق افراد کے اندراج کیلئے ڈیسکس قائم کئے گئے ہیں۔ 12اضلاع میں جلد گھر گھر سروے کا آغاز کردیا جائے جائے گا جس کے بعد ملک گیر سروے ہوگا۔مقامی معززین نے نئے سروے اور غربت اسکور کارڈ سروے سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان تحفظات تحریر کرلئے گئے ہیں اور انکا خیال رکھا جائے گا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنے ادائیگی کے نظام کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام (BVS)پر منتقل کررہا ہے۔ یہ نظام ادائیگی کو آسان بنائے گا اور مڈل مین کلچر کا خاتمہ کرے گا۔ اس وقت 83.9%مستحقین ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، 13%بائیومیٹرک نظام سے اور 3%مستحقین پاکستان پوسٹ کے ذریعے فنڈز وصول کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب
سکردو،چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد
اسکردو،چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70ٹن معدنیات برآمد
گلگت بلتستان میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
ٴسابق وزیر اعلیٰ حفیظ لرحمان اور مسلم لیگ ن بلتستان کے سینئر ممبروں نے کویت میڈکل کمپلکس کا دورہ
سخت مہم جوئی کے بعد پاکستانی پورٹر مرتضیٰ سدپارہ کا سپین میں فراسٹ بائٹ کا علاج جاری
پاک فوج ، یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان ،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام آل گلگت بلتستان نعتیہ ..
گورنر گلگت بلتستان کی چینی وفد کے ہمراہ تعلیمی ایکسپو کیریئر فیسٹ 2023میں شرکت
گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جدوجہد کی پائی جانیوالی صلاحیت ملک کے اور علاقوں میں نہیں،میجر جنرل کاشف ..
گندھارا کوریڈور کا قیام ملکی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کادورہ سکردو
گندھارا کوریڈور کا قیام ملکی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کادورہ سکردو
سکردو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام