محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی تین لاکھ روپے والے ایک منصوبے کا ٹینڈڑ کرانے کی صلاحیت نہیں ،اس کے باوجود عوامی نمائندوں نے اس ادارے کو کروڑوں کا فنڈ دیا ہے

کنڈیکٹر ایسوسی ایشن سکردو بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات عامل اشرف کا بیان

منگل 17 جنوری 2017 21:47

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) کنڈیکٹر ایسوسی ایشن سکردو بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات عامل اشرف نے کہا ہے کہ محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی تین لاکھ روپے والے ایک منصوبے کا ٹینڈڑ کرانے کی صلاحیت نہیں ،اس کے باوجود عوامی نمائندوں نے اس ادارے کو کروڑوں کا فنڈ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار درخواستیں دیکر زلیل و خوار ہورہے ہیں اسی طرح محکمہ تعلیم بلتستان ڈویژن کے تمام منصوبوں کا پری ہونے کے 4ماہ گزر گئے ہے لیکن محکمہ تعلیم ان منصوبوں کا ٹینڈر کرانے میں تاحال ناکام ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ٹھیکیداروں کو پسند و ناپسند کی بنیاد پر پری بنانے اور بگاڑنے میں مصروف ہیں اور غریب ٹھیکیداروں کے ساتھ سنگین مذاق کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی میں کرڑوں منصوبے کا ٹینڈر 20دن کے مختصر ترین مدت میں کیا جاتا ہے مگر ایل جی اینڈ آر ڈی اور محکمہ تعلیم کئی مہینوں سے ٹھیکیداروں کو الجھا کے رکھا ہوا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ساتھ چیف جسٹس آف گلگت بلتستان سے بھی سو موٹو ایکشن لینے کی درخواست کی ہے ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں