سکردو، ماہرین تعمیرات نے باب شگر کی تعمیر کے مقام کو غیر موزون قرار دیدیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ماہرین تعمیرات نے باب شگر کی تعمیر کے مقام کو غیر موزون قرار دیدیا ۔باب شگر چھومک پل کے مقام پر بنایا جائے تو موزوں ہوگا ،ماہرین کی رائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شگر کی ضلعی انتظامیہ نے ژھے تھنگ کے مقام پر باب شگر تعمیر کرنے کے لئے سروے مکمل کیا ہے اور اے سی شگر نے بھی اس جگہ کا معاینہ بھی کیا تھا تاہم ماہرین ژھے تھنگ کے مقام کے مقام پر باب شگر کی تعمیر کو غیر موذوں اور پیسوں کا ضیاء قرار دے رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چھومک پل بننے کے بعد شگر کا روڈ ہی تبدیل ہوجائے گا اور تمام گاڑیاں چھومک پل کے ذریعے سے سکردو اور شگر کے درمیان چلیں گی ایسی صورتحال میں اگر چھومک پل کے مقام پر باب شگر تعمیر کیا جائے تو موزون ترین ہوگا کیونکہ باب خیبر کی طرح شگر میں داخل ہونے والی گاڑیاں اور مسافر اسی دروازے سے شگر میں داخل ہوں گے اور اس طرح کے دروازے تعمیر کرنے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے علاقہ شگر دنیا بھر کے لئے متعارف ہوگا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں