وفاقی حکومت کی شتونگ منصوبے کو سدپارہ ڈیم پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری ،3 ارب 64کروڑ روپے کی لاگت آئے گی

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے شتونگ منصوبے کو سدپارہ ڈیم پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ،منصوبے پر تقریباً تین ارب 64کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے شتونگ منصوبے کو سدپارہ ڈیم پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ریوائز PC-Iبنانے کی ہدایات کی ہے جس کے تحت واپڈا نے ریوائز پی سی ون کو حتمی شکل دی ہے اور بہت جلد منسٹری آف واٹر اینڈ پاور کو بھیجا جائیگا۔

جہاں سے رسمی منظوری کے بعد منصوبہ ایکنک کو بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً تین ارب 64کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ذرائع کے مطابق ایکنک سے منظور ہونے کے بعد منصوبے پر کنسلٹنٹ تعینات کر کے باقاعدہ ٹینڈر کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں