نسپل کارپوریشن کی حدود کے تعین کیلئے سیاسی نمائندے متحرک

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)میونسپل کارپوریشن کی حدود کے تعین کیلئے سیاسی نمائندے متحرک ،گول ،نر ،غوڑو کو کارپوریشن میں شامل کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ جی بی حفیظ الرحمن کی جانب سے گلگت اور سکردو کی میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد سکردو کے سیاسی رہنمائوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کو کارپوریشن کی حدود میں شامل کریں ۔ذرائع کے مطابق بعض سیاستدان حلقہ تین کے موضعات گول اور نر غوڑو کو بھی کارپوریشن کی حدود میں شامل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں جبکہ بعض سیاستدان گمبہ سکردو سے جیل چوک کے ایریا کو کارپوریشن کی حدود میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں