سکردو ،سیکرٹری کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے،4ماہ گزر گئے تعمیراتی منصوبوں کے درجنوں اسٹمیٹ اور ٹینڈز سر کل اور چیف آفس میں پھنس گئے

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)سیکرٹری کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے،4ماہ گزر گئے تعمیراتی منصوبوں کے درجنوں اسٹمیٹ اور ٹینڈز سر کل اور چیف آفس میں پھنس گئے۔ تعمیراتی منصوبے متاثر ہو گئے ،ذرائع کے مطابق سرکل اور چیف آفس تعمیراتی منصوبوں کے اسٹمیٹ اور ٹینڈرز کا قبرستان بن گیا جہاں درجنوں تعمیراتی منصوبوں کے اسٹمیٹ اورٹینڈرز کی فائلیں منظوری کی منتظر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فائلیں گزشتہ چار ماہ سے سرکل اور چیف آفس کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتیاا کہ گزشتہ دنوں سیکریٹری ورکس نے چیف انجینئر آفس میں افسران کی میٹنگ کے دوران واضح احکامات دئیے تھے کہ اسٹمیٹ اور ٹینڈرز کو 18جنوری تک ہر حال میں منظور کئے جائیں اور اس موقع پر افسران بالا نے سیکریٹری کو یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ وہ پھنسے ہوئے اسٹمیٹ اور ٹینڈرز کو ایک ہفتے میں نکال لینگے۔

لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ تاحال کوئی بھی اسٹمیٹ اور ٹینڈر منظور نہیں کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکل اور چیف انجینئر آفس کی روایتی کاہلی کے باعث تعمیراتی منصوبے شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مجاز افسران کو سیکریٹری ورکس کے احکامات کی پروا نہیں ہے اور وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں