انجمن تاجران سکردو کی ہڑتال ،احتجاجی جلسہ، حکومت ،پی ڈبلیو ڈی ،وزیر برقیات اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:48

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) انجمن تاجران سکردو کی اپیل پر کی جانے والی کامیاب ہڑتال کے موقع پر یاد گار شہدا پر احتجاجی جلسے میں حکومت ،پی ڈبلیو ڈی ،وزیر برقیات اور واپڈا کے خلاف شدید ترین نعرے بازی کی گئی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما عبد اللہ حیدری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو بھیڑ بکری اور قومی خزانے کو لوٹ کا مال سمجھ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طولتی کھرمنگ سے سکردو کیلئے بجلی لانے کے منصوبے پر تین تین کروڑ روپے خرچ کیا گیا مگر اس خطیر رقوم کو خرچ کر نے کے بعد ہی عوام کو بجلی میسر نہیں ہو سکی۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے تحر یک انصاف کے رہنما خواجہ مدثر نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کو پہلے گندم اور آٹے کے پیچھے لگا رہا تھا اب بجلی کے پیچھے لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک عوام متحد نہیں ہوں گے اور بیداری کا مظاہرہ نہیں کرے اس وقت عوام کو کچھ نہیں مل سکتا۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں