سکردو ،بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام بپھر گئے،صوبائی حکومت ،محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ احتجاجی مظاہرین سے گفت و شنیدسے گریزاں

جمعرات 19 جنوری 2017 20:48

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بجلی کی مسلسل اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ میں سکردو کے عوام بپھر گئے،سال 2017کی پہلی کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ،پورا شہر سراپا احتجاج بنا رہا لیکن صوبائی حکومت ،محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ سمیت کسی نے بھی احتجاجی مظاہرین سے گفت و شنید کی زحمت گوارہ نہیں کی ،ذرائع کے مطابق شہر میں مسلسل اور طویل دورانیہ لوڈ شیڈینگ سے عوام سراپا احتجا ج بنے ہوا ہے ایسے میں محکمہ برقیات کا کوئی بھی ذمہ دار آفیسرشہر میں موجود ہی نہیں ،عوامی نمائندے بھی اسلام آباد کو پیارے ہو گئے ہیں وزیر اعلیٰ ہر چھوٹے مسئلے پر نوٹس لینے کا ڈھونگ رچاتے ہیں لیکن سکردو کے عوام منفی 14سے زائد کی شدید سری میں مسلسل بجلی کی بندش کا عذاب جھیل رہے ہیں اور وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائندں کا اس عوامی نوعیت کے اہم مسئلے پر توجہ نہ دینے پر عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں