سکردو ،چار روز گز رنے کے باوجود واپڈا کے بجلی گھر فعال نہیں ہو سکے

جمعہ 20 جنوری 2017 21:24

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) چار روز گزر گئے ،واپڈا کے بجلی گھر فعال نہیں ہو سکے ،شہر میں بجلی بحران عروج پر ہے ۔تفصیلات کے مطابق سدپارہ ڈیم پر قائم تین بجلی گھر گزشتہ چار روز سے خراب ہیں جن کی مرمت کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے لیکن انجینئروں کی انتھک محنت کے باوجود مشینری چلنے کیلئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت صفر ہو گئی ہے اور شہر میں جاری بحران بدستور موجود ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کے سدپارہ ڈیم پراجیکٹ کے باعث سکردو کے عوام کیلئے حکومت نے متبادل انرجی پراجیکٹ بھی سالانہ ADPمیں نہیں رکھے کیونکہ واپڈا نے اپنے پراجیکٹس کا پروپگنڈا اس حد تک کیا تھا کہ پاور ہائوسز سے سکردو میں لوڈ شیڈینگ کا خاتمہ ہوگا اور ہر حکومت سدپارہ پراجیکٹس کے عنوان سے سکردو کو کوئی پاور کا منصوبہ دینے کیلئے تیار نہیں تھی اور آج سدپارہ پراجیکٹ فیل ہونے کے باعث شہر میں اندھیرے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں