قدرت کا انوکھا نظام ،جنوری میں ہونے والی برف باری بارش میں تبدیل

منگل 24 جنوری 2017 22:58

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) قدرت کا انوکھا نظام ،جنوری میں ہونے والی برف باری بارش میں تبدیل ہوگئی ۔سکردو اور گرد ونواح میں ہونے والی برف باری کا سلسلہ دوپہر کے بعد بارش میں تبدیل ہو گیا اس پر لوگ حیران ہو گئے۔

(جاری ہے)

برف باری کا سلسلہ رات کے آخری پہر شروع ہو گیا اور دوپہر تک بغیر وقفے کے جاری رہا جس سے پہاڑ زمین اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑ ھ لی اور خشک سردی کی شدت بھی کم ہو گئی تھی تاہم دوپہر سے برف باری کا سلسلہ بارش میں تبدیل ہو گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی ماہرین کے مطابق برفباری کے بعد مطلع صاف ہونے کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں