تمام اساتذہ پندرہ فروری کو دفتر سے تقرر نامہ وصول کر لیں،ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن بلتستان

منگل 14 فروری 2017 22:07

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن بلتستان کے دفتر سے جاری بیان میں ان تمام اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پندرہ فروری کو دفتر ہذا سے تقرر نامہ وصول کر لیں اور جوائنگ رپورٹی ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں 28فروری تک جمع کر دیں ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں منتخب ہونے والے تمام اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مارچ سے اپائٹمنٹ لیٹر میں موجود سٹیشن پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔واضح رہے کہ بلتستان ڈویژن میں پہلی مرتبہ NTSکے ذریعے ہونے والے اساتذہ کے ٹیسٹ انٹرویو ہوئے تھے ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں