سکردو ‘ ڈی ایچ کیوہسپتال کا شعبہ نرسنگ آپے سے باہر ہو گئی ،مریضہ کو انجکشن لگانے کے اصرار پر بپھر گیا

مریضہ کے والد پر تشدد‘متاثرہ شخص درخواست لیکر تھانے پہنچ گیا

بدھ 22 فروری 2017 23:22

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ڈی ایچ کیوہسپتال کا نرسنگ آپے سے باہر ہو گئی ،مریضہ کو انجکشن لگانے کے اصرار پر بپھر گیا،مریضہ کے والد پر تشدد،متاثرہ باپ درخواست لیکر تھانے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیز گر کھور کی رہائشی انیلہ دختر نثار اپنڈکس کے آپریشن کے بعد سرجیکل وارڈ میں داخل تھی جہاں مریضہ کے باپ نثار نے ڈیوٹی پر موجود نرسنگ ساجد سے انجکشن لگانے کا اصرار کیا جس پر نرسنگ ساجد نے براہم کر تے ہوئے کہا کہ میری ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہوا ہے والد کے بے حد اصرار پر وہ برہم ہو گیا اور نثار پر حملہ آور ہو گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

متاثرہ باپ قانونی کاروائی کیلئے درخواست لیکر تھانے پہنچ گیا ۔متاثرہ باپ کے مطابق انہوں نے اصلاح احوال کیلئے ایم ایس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نرسنگ کنٹریکٹ پر ہے اسے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں