اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور فوڈ انسپکٹر بلدیہ کے پیٹرول پمپس پر چھاپے

پیٹرول پمپس پر ناپ تول اور ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے آلات کی چیکنگ ‘متعدد پمپس کو جرمانے کر دئیے

بدھ 22 فروری 2017 23:22

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور فوڈ انسپکٹر بلدیہ نے سکردو میں پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے،اس دوران پیٹرول پمپس پر ناپ تول اور ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے آلات کی چیکنگ کی گئی ۔ اس موقع پر کئی پیٹرول پمپس سے شکایات ثابت ہونے پر فوری طور پر جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیل پمپ پر پندرہ ہزار ،ٹوٹل پمپ پر بیس ہزار ،کرم داد پمپ پر بیس ہزار ،گلوبل پمپ پر بیس ہزار ،سیاچن فلنگ سٹیشن پر دس ہزار ،سکردو پمپ پر تیس ہزار ،اٹک پمپ پر بیس ہزار اور پائپکو پمپ پر بیس ہزار جرمانہ کیا گیا ہے ۔ان پمپ مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آئندہ اصول و ضوابط کا خیال کررکھیں بصورت دیگر سخت کاروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں