موجودہ حکومت قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور انکی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر السلام خٹک کامحسود قبائل کے گرینڈ جرگے سے خطاب

منگل 20 دسمبر 2016 21:20

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر السلام خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اور انکی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،پولیٹکل انتظامیہ کو قبائلی عوام کی مشکلات کا باخوبی احساس ہے ان کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، پولیٹکل کمپائونڈ ٹانک میں محسود قبائل کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ نے کہا کہ گرینڈ جرگے کی جانب سے انتظامیہ کو پیش کردہ جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جارہے ہیں ،اس سے قبل گرینڈ جرگے سے قبائلی عمائدین ملک سیف الرحمن ،ملک راپا خان ،ملک محمد ہاشم ،ملک جنان و دیگر نے خطاب کے دوران سالانہ ترقیاتی فنڈز کے جلد اجراء ،لیویز فورس کی حالیہ بھرتی کے طریقہ کار کو پرانے طریقہ کار کے تحت عمل میں لانے،جنوبی وزیرستان کے عوام کی سہولت کی خاطر ایجنسی میں قائم چیک پوسٹوں کی تعداد کو کم کرنے ،لیویز فورس کے لیے منظور کردہ ہارڈ ایریا الائونس کے بقایات جات کی جلد ادائیگی جبکہ تباہ شدہ مکانات کے سروے کا عمل از سر نو شروع نہ کرنے جیسے مطالبات دہرائے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں