آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:04

جنوبی وزیرستان۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جارہے ہیںاب تک تین ارب پچاس کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق جمعرات کے دن پولیٹیکل کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں واقع زام پبلک سکول کے احاطے میں جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے تعلق رکھنے والے آپریشن راہ نجات کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔یہ امدادی چیک جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نائب الدین نے متاثرین میں تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اے پی اے نائب الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں۔اور جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دئے جارہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یہ چیک آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کے مد میں دئے جارہے ہیں۔اب تک تین ارب پچاس کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے بھی چیک ڈسٹری بوشن سنٹر کو دورہ کیا ۔انھوں نے اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن متاثرین کو چیک مل رہے ہیں۔اگر کوئی اہلکار ان سے رشوت کا مطالبہ کریں ۔تو وہ ان سے رابطہ کریں۔تو میں اس کے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں