وانا ،کئی ہفتوں سے ٹیلی فون لائنیں خراب، عوامی حلقوں کا لائنیں ٹھیک کرنے، موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ

پیر 2 جنوری 2017 17:09

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) جنوبی وزیرستان وانا میں کئی ہفتوں سے 2500 کے قریب ٹیلی فون لائنز خاموش، عوامی حلقوں کا موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف تحصیلوں میں پچھلے کئی مہینوں سے 2500 کے قریب ٹیلی فون لائنز خاموش ہے جسکی وجہ سے وانا کے کاروباری حضرات کافی مشکلات سے دوچار ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام علاقہ نے کہا کہ وانا میں 2500کے قریب ٹیلی فون لائنیں کئی مہینوں سے خراب ہے جس کے باعث احمدزئی وزیرقبائیل کا روز مرہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے نقصان ہورہاہے۔ٹیلی فون بل لوگ ٹائم پر جمع کرتے ہیں اسکے باوجود وانا کے ٹیلی فون عملہ لیت ولعل سے کام لیتا ہے۔سپین،تنائی،تحصیل برمل،تحصیل شکائی کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ عسکری قیادت اور مقامی پولیٹکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وانا ایک پرامن علاقہ ہے 2007 سے لیکر اب تک واحد وانا ہی ہے ،جو امن کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہئے کہ جنوبی وزیرستان وانا میں پی،ٹی،سی،ایل کیساتھ ساتھ موبائل نیٹ ورک کو بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی دیگر ایجنسیوں کے نسبت زیادہ پرامن ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو نہ مانے گئے تو احتجاج کا راستہ اپنا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں