وانا میں تیسری بار خسرے کی وباء نے ایک اور بچی کی جان لے لی

محکمہ صحت ویکسینشن کرانے کیلئے ٹیمیں بھیجیں‘متاثرہ خاندانوں کا مطالبہ

منگل 21 فروری 2017 16:52

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں تیسری بار خسرے کی وباء نے ایک اوربچی کی جان لے لی جبکہ دیگر درجنوں بچے متاثر ہوگئے ہیں مزید پھیلنے کا خدشہ ہے متاثرہ خاندانوں نے علاقے میں ویکسینشن کرانے کیلئے محکمہ صحت سے ٹیمیں بھیجنے کامطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق تیسری بارجنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا کا علاقہ کاریزی پال میں خسرے کی وباے پھوٹ پڑی جس سے سمیع اللہ نامی شخص کی ایک سالہ بچی کی جان لے لی جبکہ اس کے علاوہ دیگر درجنوں بچے اس موضی مرض کے لپیٹ میں آگئیں مزید پھیلنے کا خدشہ ہے متاثرہ خاندانوں نے علاقے میں ویکسینشن کرانے کیلئے ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جان بحق ہونے والی بچی کے والدنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ صحت نے بروقت کاروائی نہ کی تو پورے وزیرستان اسکی لپیٹ میں آجائیگی جس سے مزید بچے موت کے منہ میں چلے جانے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل توئی خلہ،تحصیل برمل اور تحصیل شکئی میں بھی اس موضی مرض نے سراٹھالیا تھاجس کے نتیجے میں ایک بچہ جان بحق ہوگیا تھا اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ کو اطلاعات ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس موضی مرض پر قابو پالیا تھا ۔ دوسری جانب ڈائیریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز فاٹا کی موقف لینے کی بارہا کوشش کی لیکن انکی موقف سامنے نہیں آسکا

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں