سیلفی لیتے ہوئے دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والا نوجوان آصف گھر واپس پہنچ گیا

اتوار 15 جنوری 2017 12:30

سیلفی لیتے ہوئے دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والا نوجوان آصف گھر واپس پہنچ گیا

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) گیارہ روز قبل روہڑی میں پل پر سیلفی لیتے ہوئے دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والا نوجوان آصف گھر واپس پہنچ گیا آصف کا کہنا ہے وہ دریا میں ہی ڈوبا تھا لیکن جب ہوش آیا تو اپنے آپ کو ایک گائوں میں پایا۔تفصیلات کے مطابق 4 جنوری کو سیلفی بناتے ہوئے دریائے سندھ کی لہروں کا شکار ہونے والا سکھر کا رہائشی آصف ڈرامائی طور پر گھر واپس پہنچ گیا تلاش کے باوجود آصف کی ڈیڈ باڈی نہیں ملی تھی ۔

(جاری ہے)

سکھر کے آصف کی دریا میں ڈوبنے کی اطلاع اس کی بیوی، اور بھائیوں نے دی تھی جس کے بعد پاک نیوی کے اہلکار کئی روز تک اسے تلاش کرتے رہے تاہم وہ نہ مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کے ڈوبنے کی اطلاع دینے والوں نے کوئی بھی رپورٹ درج نہ کرائی تاہم اب ایس ایس پی سکھرنے انکوائری کا اعلان کیا ہے ادھر علاقے کے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ قرض کی وجہ سے یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا۔اچانک ڈوبنے اور پھر ڈرامائی طور پر گھر پہنچنے والے آصف کا کہنا یہی ہے کہ وہ دریا میں ڈوبا لیکن جب ہوش آیا تو ایک کچے گائوں میں اپنے آپ کو پایا جہاں سے وہ واپس لوٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں