سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر جانے والا نوجوان دس روز بعد زندہ مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 11:36

سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر جانے والا نوجوان دس روز بعد زندہ مل گیا

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء):سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر جانے والا نوجوان دس روز بعد زندہ مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آصف جمیل چار جنوری کو لینس ڈاﺅن پُل سے دریا میں گر گیا تھا ۔ آصف کے گرنے پراس کی بیوی نے شور مچایا اور اہل علاقہ اکٹھا ہو گئے ۔ آصف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم دس روز تک آصف کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

غوطہ خوروں نے بھی دو روز تک آصف کی تلاش کی لیکن آصف کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔ آصف کے بھائی نے بتایا کہ دس روز بعد آج صبح آصف خود ہی گھر پہنچ گیا۔ آصف جمیل کی گھر واپسی سے اس کے اہل خانہ میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔32سالہ آصف جمیل کا کہنا ہے کہ میںسیلفی بناتے ہوئے دریا میں جا گرا ، آنکھ کھُلی تو جنگل میں تھا۔جہاں سے مچھیروں نے پکڑا اور میری تیمارداری کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں